لاہور :(خبر نگار)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے اہلکاروں کی شہادت کی خبر سن کر دلی رنج ہوا ۔
نوازشریف نے کہا عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، دکھ کی گھڑی میں ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کےساتھ ہیں۔
نواز شریف کا عوامی تحفظ کا فرض نبھاتے شہید اہلکاروں کو سلام پیش



















