لاہور سے کارکن نہ نکلنا اسلام آباد جلسہ ملتوی ہونے کی وجہ

لاہور:(خبر نگار)لاہور سے کارکن نہ نکلنا اسلام آباد جلسہ ملتوی ہونے کی وجہ،تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق جلسہ ملتوی کرنے کی اصل وجہ مرکزی قیادت لاہور تنظیم کی نامکمل تیاریاں تھیں،تنظیم نے 300 گاڑیوں کے قافلے کا اعلان کیا جبکہ لاہور سے 30 گاڑیاں بھی نہ نکلیں، ٹکٹ ہولڈر و اراکین اسمبلی کی جانب سے کارکنوں کو نکالنے کی کوشش تک نہ کی گئی،صرف ایک رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر اسلام آباد پہنچا، صدر لاہور اپنی 10 یو سیز سے 10 کارکن بھی نہ نکال سکے، کئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر جلسہ منسوخ ہونے کے بعد ٹھوکر پہنچے، پالیسی کے مطابق خاموشی سے نکلنے کی بجائے پولیس کے سامنے جاکر گرفتاری دیدی ۔