کیلیفورنیا کی ریاستی سینٹ اور اسمبلی میں یوم آزادی پاکستان پرقرار داد منظور

کیلیفورنیا (مشرق نیوز) پاک امریکہ دوستی کی جانب اہم قدم،کیلیفورنیا کی ریاستی سینٹ اور اسمبلی نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے مشترکہ قرار داد منظور کرلی، قرارداد پاکستانی امریکن بزنس مین ڈاکٹر عمران شریف ،سینیٹر جوش نیومین کی کاوشوں کے باعث منظور کی گئی۔

قرارداد میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اہم کردار کو تسلیم کیا گیا، تمام سینیٹرز نے ڈاکٹر عمران شریف کی کاوشوں کو سراہا،قرارداد کی منظوری کے وقت پاکستان کے قونصل جنرل عاصم خان، عدنان خان، میکسم کے سی ای او عزیر حسن، عترت شریف و دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستانی کمیونٹی نے کہا قرارداد پاک امریکہ کی دوستی مستحکم کرنے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔