لاہور،اسلام آباد: (بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے الیکشن ترمیمی ایکٹ پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے،سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاایکٹ کو ہر جگہ چیلنج کریں گے، بل قانون و آئین کے بالکل منافی ہے،صوابی کا جلسہ سب نے دیکھا ،کسی کےساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک میں تازہ الیکشن واحد مطالبہ ہے، چرایا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے، پاکستان نئے الیکشن کی طاقت رکھتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہافنانس کا طالب علم ہوتے بتا سکتا ہوں بجٹ عوام دشمن ہے، مہنگائی مزید بڑھے گی، شہباز شریف، مریم نواز سب لوگ کدھر بھاگیں گے؟ حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں لیکن ادھر سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔
دوسری جانب عمر ایوب اور بلال کیانی کے درمیان خزانہ کمیٹی اجلاس کے دوران تلخ کلامی ہوگئی، ممبر کمیٹی عمر ایوب احتجاجاً کمیٹی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے،مبین عارف اور اپوزیشن اراکین نے بھی اجلاس سے واک آو¿ٹ کردیا۔
حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں لیکن ادھر سے ہیلی کاپٹر نہیں جائےگا،عمر ایوب



















