لاہور:(سپیشل رپورٹر)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے چینی شہریوں کی حفاظت ترجیح ہے ،کاروبار کیلئے ہر ممکن سہولت دیں گے،14 اگست سے آن لائن ویزہ سہولت شروع ہوگی۔
چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کی سربراہی میں چینی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے محسن نقوی سے ملاقات کی، چینی شہریوں و پراجیکٹس پر کام کرنےوالے عملے کی حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،چینی بزنس مینوں نے سکیورٹی پلان پرتجاویز دیں، وزیر داخلہ نے قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی،3 گھنٹے جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس میں وفاق ،پنجاب حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
محسن نقوی نے کہا سکیورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کےلئے بنائے ، چینی شہریوں کو کاروبار کےلئے ہر ممکن سہولت دیں گے، 14 اگست سے ویزا آن لائن ہو جانے سے چینی بزنس مینوں کو پاکستان آنے میں بہت آسانی ہوگی،چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا پاکستان ،چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، امید ہے اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















