کملا ہیریس نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان آج کریں گی

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیریس نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان آج ریاست پنسلوانیا میں کریں گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فاکس نیوز پر مباحثے کی پیشکش رد کردی ہے۔ کملا ہیرس نے مباحثے کی پیشکش ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کے بعد رد کی۔