راولپنڈی: (بیورورپورٹ)پاک فوج کی جانب سے بھی پولیس کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہامسلح افواج فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ دینے والے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں،شہدا کے غیرمتزلزل عزم، انتھک حوصلے اور بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مسلح افواج کے افسر و جوان اپنے خون پسینے سے قوم کا تحفظ کرنے والے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہاشہدا کی بے لوث خدمات مشعل راہ ہیں، اہلخانہ کےساتھ ہیں،ہرمشکل میں حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، شہدا کے مشن کو آگے لیکر بڑھتے رہیں گے،پولیس شہدا کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج کے افسروں و جوانوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی۔
پولیس شہدا کے غیرمتزلزل عزم، قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آئی ایس پی آر



















