اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف سے قرض لینے میں پیپلز پارٹی سرفہرست،وزارت اقتصادی امور نے تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پیش کردیں۔
دستاویزات کے مطابق پی پی حکومت نے 2008 سے 2013 تک ایس ڈی آر سے 5 ارب 23 کروڑ سے زائد قرض لیا، رقم امریکی کرنسی میں 7 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے زائد بنتی ہے،پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کو3 ارب ڈالر سے زائد قرض واپس، 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد سود ادا کیا۔
حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ نے آئی ایم ایف سے زیادہ قرض لیا، 2013 سے 2018 تک 4 ارب 39 کروڑ ایس ڈی آر قرض لیاگیا، 5 برس میں لی جانےوالی رقم 6 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد بنتی ہے،5 برس کے دوران واپس کیا گیا قرض 5 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے، ن لیگ نے 5 برس میں 31 کروڑ 77 لاکھ ڈالر سے زائد سود ادا کیا۔
دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے 4 ارب 5 کروڑ سے زائد ایس ڈی آر قرض لیا، 2018 سے 2022 تک آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض تقریباً 6 ارب ڈالر بنتا ہے، تحریک انصاف حکومت نے 2 ارب 72 کروڑ ایس ڈی آر قرض واپس کیا، امریکی کرنسی میں واپس کیا گیا قرض 4 ارب 2 کروڑ ڈالر بنتا ہے، 2018 سے 2022 تک آئی ایم ایف کو 79 کروڑ 11 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















