فضول مقدمات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فضول مقدمات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے،سپریم کورٹ نے جائیداد بولی تنازع کیس کی سماعت کے دوران بے بنیاد و غیر ضروری مقدمے بازی پراہم فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیاملک بھر کی عدالتوں میں 22 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، فضول و من گھڑت مقدمے بازی سے نہ صرف زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اصل مقدمات بھی تاخیر کا شکار ہوتے ہیں،عدالت نے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔