لاہور: ( اپنے رپو رٹر سے)لاہور میں ریکارڈ بارش اور انتظامیہ کی ریکارڈ بہترین کارکردگی ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شدید بارش کے باوجود چند گھنٹوں میں نکاسی آب کا عمل مکمل کرنے پر شاباش دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر،واسا حکام اور اہل کاروں کو سراہتے ہوئے کہاچند گھنٹے میں شہر سے بارشی پانی کی نکا سی شاندار کارکردگی ہے، واسا و دیگر اداروں نے عوام کی سہولت کےلئے جانفشانی سے کام کیا، امید ہے ادارے بہترین کارکردگی سے عوام کیلئے ہمیشہ آسانیاں پیدا کریں گے۔
دریں اثنا لاہور کے گلی محلے، کوچے، پسماندہ و مضافاتی بستیوں کےلئے خزانے کے منہ کھول دئیے گئے،باغوں کے شہر کی ری ویمپنگ پروگرام کےلئے ایک کھرب 37ارب کا بجٹ منظور کر لیا گیا،ری ویمپنگ پروگرام میں نکاسی آب، پختہ سڑکیں، سٹریٹ لائٹس ،گلیاں ،پارکس،قبرستانوں کی بحالی بھی شامل ہے،مریم نواز نے ری ویمپنگ پروگرام مکمل کرنے کیلئے 10ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی۔
انتظامیہ کو شاباش،لاہور کو خوبصورت بنانے کیلئے ایک کھر ب سے زائد کابجٹ منظور



















