آئی ایم ایف سے چھٹکارے کےلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہا ہے باہر سے ادھار لےکر ملکی اقتصادی حالت بہتر نہیں کرسکتے، معیشت پراچھی خبریں آنا شروع،آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانے کےلئے توانائی سیکٹر میں فوری اصلاحات اور نجکاری پالیسی پرعمل کرنا ہوگا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہا وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا، ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ہدف کامیابی سے حاصل کیا،فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ،نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ قرض پروگرام کی منظوری دے گا تاہم آئی ایم ایف سے چھٹکارے کےلئے اصلاحات ناگزیرہیں۔

اورنگزیب نے کہا مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے ،توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کرنا ہوں گی، غیرملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کو بڑھانا ضروری ہے، پرائیوٹ سیکٹرکوآگے آنا ہوگا۔