روف حسن کے گرد گھیرا تنگ،دہشتگردی مقدمے میں بھی گرفتار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن کے گرد گھیرا تنگ،دہشتگردی مقدمے میں بھی گرفتار کرلیا گیا،سی ٹی ڈی نے رﺅف حسن کو انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پیش کیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،روف حسن روسٹرم پر آئے تو جج نے پوچھا آپ کا میڈیکل ہوگیا تھا؟ پی ٹی آئی رہنما نے کہاجی ہوگیا تھا! مجھے میڈیکل ایشو کے باوجود جیل شفٹ کردیا گیا،پراسیکیوٹر نے کہا روف حسن کو شامل تفتیش کرلیا تھا مگر گرفتاری اب کی گئی،جج طاہر عباس سپرا نے کہا 30 جولائی کی ضمنی رپورٹ میں لکھا روف حسن کو کچہری کے احاطہ سے ہی تفتیش میں شامل کرلیا گیا۔

عدالت نے سی ٹی ڈی سے پوچھا کن وجوہات کی بنا پر جسمانی ریمانڈ چاہتے ہیں؟ پراسیکیوٹر نے کہا ناموں کی تفتیش کرنی ہے جنہوں نے بارودی مواد دئیے، ناموں کا معلوم کرنے کے بعد بندوں کو پکڑنا ہے،بعدازاں عدالت نے روف حسن کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کو پیکا کیسز کا جج نامزد کر دیا گیا،سیشن جج اسلام آباد اعظم خان نے باقاعدہ نامزدگی کا آفس آرڈر جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیکا ایکٹ سے متعلقہ تمام ٹرائلز کی سماعتیں اب ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کریں گے۔