ایم سی آئی کاحکم کالعدم،پی ٹی آئی سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)میٹروپولیٹن کارپوریشن کاحکم کالعدم،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم دےدیا۔

عدالت نے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاو کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیاپی ٹی آئی، سی ڈی اے حکام سے10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی،پی ٹی آئی نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا آگ بجھانے کے آلے ہر فلورپر لگائیں گے، پی ٹی آئی چھت پرفائرپمپ، الگ سے پانی کا ٹینک اور مینول الارم سسٹم لگائے گی،بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کیلئے گیس ڈیٹیکٹر ، ایمرجنسی نمبر لگائیں گے اور بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کی جائے گی۔