دہشتگرد بھارت کے جارحانہ اقدامات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،پاکستان

اسلا م آباد (بیورورپورٹ)بھارتی وزیراعظم کا بیان سختی سے مسترد ،پاکستان نے واضح کیا ہے دہشتگرد بھارت کے جارحانہ اقدامات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،بھارت خود دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرتا ہے، دہشت گردی کیلئے دوسروں کو بدنام کرنے کی بجائے بھارت خود کو دیکھے کیونکہ دوسرے ممالک میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ دھمکیاں کشمیر سمیت طویل المدتی تنازعات کے حل کیلئے نقصان دہ ہیں، اپنی سالمیت کےخلاف کسی بھی جارحیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان، بھارت کے جارحانہ اقدامات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے لیکن پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہشمند ہے۔