شمالی وزیرستان میں آپریشن،کالعدم ٹی پی پی سربراہ گل بہادر کا ساتھی جہنم واصل

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے کالعدم ٹی پی پی سربراہ گل بہادر کے قریبی ساتھی کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی،شدید فائرنگ کے تبادلے میںدہشتگرد رزاق ہلاک ہوگیا،رزاق 6 جنوری 2023 کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر کی ٹارگٹ کلنگ ،شمالی وزیرستان میں خودکش حملے سمیت متعددکارروائیوں میں ملوث تھا،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کےلئے پرعزم ہےں،علاقے میںآپریشن جاری رہے گا۔