پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور:(کورٹ رپورٹر ) پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیادفعہ 144 کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا، عدالت نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک دفعہ 144 کا نفاذ معطل کیا جائے۔