ڈینگی ہاٹ سپاٹس کو مسلسل روزانہ کی بنیادپر چیک کیاجائے: حسن رضا
نارووال:( بیورورپورٹ) ہفتہ وارانسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد کیا گیا جس میںسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر،ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹرطارق،فوکل پرسن ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرراحت جاوید خاں و دیگرنے شرکت کی،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ضلع بھر میں رواں ہفتے کے دوران کیے جانے والی انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا۔
،ڈپٹی کمشنر سید حسن رضانے انسدادی اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کوڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کومزیدتیزکرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہاٹ سپاٹس کو مسلسل روزانہ کی بنیادپر چیک کیاجائے،ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پھرپورطریقے سے سر انجام دیں اورڈینگی لاروا کے انسدادکیلئے ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہئیں،کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید برآں یونیورسٹی آف نارووال فائن آرٹ ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کے ساتھ ملاقات کی،طلبہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نارووال سے درخواست کی گئی انہیں اپنے فائن آرٹ کے کورس کے دوران تقویض کردہ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد اس کام کی نمائش کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ائیر کنڈیشنڈ ہال بجلی کے متبادل انتظامات کے ساتھ مہیا کرنے اور اس نمائش کی مناسب تشہیر کرائی جائے، ڈپٹی کمشنر نارووال کی جانب سے طلبہ کوبھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا ئی گئی۔



















