عوامی شکایات پرسخت نوٹس ، فیسکو کے3 ایس ڈی اوز معطل

فیصل آباد:(سید صداقت علی شاہ)صارفین سے بدسلوکی کرنے پر فیسکو کے3 ایس ڈی اوز معطل کر دیئے گئے، تینوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر ایم عامر نے مختلف علاقوں میں عوامی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فیسکو صارفین سے ناروا سلوک کرنے اور محکمانہ امور میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او ملت ٹاون وسیم باری ، ایس ڈی او بخاریاں شفقت اللہ اور ایس ڈی او لالیاں سٹی آصف شہزاد کو معطل کردیا، صارفین کی طرف سے شکایات موصول ہونے پر انکوائری کے بعد تینوں فیسکو افسران کی معطلی عمل میں لائی گئی، چیف ایگزیکٹو فیسکو کے احکامات پر جنرل منیجر کمرشل اینڈ کسٹمر سروسز مبشر حیات نے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔