اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ کاسپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق ،وزیرقانون نے عدلیہ میں مقدمات کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اہم تجاویز دیدیں،کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات ،وزارت قانون سے ہائی کورٹ ججز کی خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا وزارت قانون و انصاف کے تفصیلات پیش کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا طے ہو گا،ججز کی تعداد کتنی ہو گی ،کمیٹی طے کرے گی،وزیر قانون نے کہا رجسٹرار آفس سے کیسز کی تفصیل منگوا کر دیکھ لوں تو پھر بحث کر سکتے ہیں، فاروق ایچ نائیک نے کہا سپریم کورٹ میں کیسز کا بوجھ بڑھا مگر ججز وہی 17 ہیں،سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا ججز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت کا منہ بولتا ثبوت 4 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی تجویز ہے۔
انوشہ رحمن نے کہا جنوری 2023 سے بل زیر التوا ہے مگر ججز کتنے چاہئیں ،نمبر دیکھ لینا چاہئے، وزیر قانون نے کہا کیا پتہ 24 ججز سپریم کورٹ میں درکار ہوں،قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا بل آئندہ اجلاس تک مو¿خر کر دیا،فاروق ایچ نائیک نے کہا اعلیٰ عدلیہ میں مقدمات کی تعداد بڑھتی چلی جا رہی ہے، ججز پوری تندہی سے مقدمات نمٹارہے ہیں، ہائیکورٹس سے اپیلیں زیادہ آرہی ہیں،سپریم کورٹ ججز کی تعداد کم پڑگئی، کیا صورتحال کو مد نظر رکھ کر ججز کی تعداد نہیں بڑھانی چاہئے؟۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ماتحت عدلیہ سے لیکر سپریم کورٹ تک ججز آزادی انجوائے کرتے ہیں، ٹائم لائن کو سب بھول گئے ، عدلیہ کی پوری دنیا میںریٹنگ کم کیوں ہے؟ مشورہ دیا گیا موجودہ وقت میں آئینی عدالت کی طرف جانا چاہئے،پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون پر انگلیاں اٹھائی گئیں، کہا گیا عدلیہ پر تجاوز ہے،سپریم کورٹ نے خود قانون تسلیم کیا، آئینی ترمیم کے کیسز پہلے 5سینئر جج سننے کےلئے ترمیم لے آئیں، باقی ججز عام مقدمات سنیں،عوامی خدمت کے کیسز ایک بجے سن لیں۔
قائمہ کمیٹی سینٹ کاسپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق



















