ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں قائم لارجر بنچ میںجسٹس طارق محمود جہانگیری ،ارباب طاہر شامل ہیں ،بنچ 30 جولائی سے کیسز کی سماعت کرے گا۔

دوسری جانب چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا عندیہ دیدیا،عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا، وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 10 روز میں جواب مانگ لیا گیا۔