اسلام آباد: (بیورورپورٹ) انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کی مہلت مل گئی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے3 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی،دوران سماعت ممبر خیبر پختونخوا نے دریافت کیا پی ٹی آئی اب ایک ادارہ نہیں ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے پارٹی الیکشن کرائے؟،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے کہا تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا کوئی اعتراض نہیں آیا،صرف چند تکنیکی اور قانونی سوالات ہیں جن کا جواب دیں گے۔
اس موقع پر چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کرانے کےلئے مہلت مانگ لی، انہوں نے بتایا سینٹرل سیکرٹریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتی کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی ،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کےلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انٹرا پارٹی انتخابات ، پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کی مہلت



















