مریم نواز نے 76برسوں میں نہ ہونےوالا کام مہینے سے بھی کم وقت میں کردکھایا،عظمیٰ بخاری


لاہور:( خبر نگار )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پہلی ایئر ایمبولینس سروس شروع ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے جو 76سالوں میں بار بار وعدوں کے باوجود نہیں ہوسکاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مہینے سے بھی کم وقت میں ممکن کردیااس کو خدمت کہتے ہیں جو مریم نوازکے ہر وعدے کی تکمیل میں عوام دیکھ رہے ہےں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاہر وعدہ، منصوبہ ریکارڈ وقت میں نہ صرف پورا ہوگا بلکہ ناممکن سمجھے جانے والے وعدے مکمل ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔