واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اختلافات کا شکار ڈیموکریٹ پارٹی کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تو یہ تک پتہ نہیں کہ انکا صدارتی امیدوار کون ہے؟مشی گن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک شخص نے ووٹ لئے مگر وہ اسے امیدوار بنانا نہیں چاہتے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ پارٹی جمہوری جماعت نہیں بلکہ یہ جمہوریت کی دشمن ہے۔ صدارتی امیدوار نے دعویٰ کیا کہ پراجیکٹ 2025سے ان کا کوئی تعلق نہیں، جو یہ کہہ رہے وہ غلط اور جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے مخالف یہ بھی کہتے رہتے ہیں کہ میں جمہوریت کیلئے خطرہ ہوں، میں نے جمہوریت کے ساتھ کیا کیا؟ میں نے تو پچھلے ہفتے جمہوریت کیلئے گولی کھائی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس لمحے کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے دائیں کان کی طرف اشارہ بھی کیا۔
پتہ نہیں ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار کون ہے؟ ٹرمپ



















