پاکستان ،آذربائیجان کا تجارت و سرمایہ کاری 2ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان ،آذربائیجان نے تجارت و سرمایہ کاری کو100ملین ڈالر سے بڑھا کر2ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق کرلیا۔

دونوں ممالک نے15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کردئیے، معاہد ے تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر مبنی ہیں،آذربائیجان کےساتھ معاہدے و یادداشتیں رواں برس نومبر میں وزیر اعظم دورہ آذربائیجان سے منسلک ہیں۔

معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری و مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا،معاہدے اور یادداشتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورہ پاکستان کے دوران طے کیے جائیں گے،دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں پٹرولیم و توانائی شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کےلئے دلچسپی پائی جاتی ہے،ملکی معاشی ترقی میں معاہدے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے،دونوں ممالک کے درمیان تعاون و بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔