پی ٹی آئی کایوٹرن،مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کایوٹرن،مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کےلئے دی گئی فہرست کو تبدیل کیا جائے گا،پرانی فہرست میں شامل ناموں کو تبدیل کرنے کیلئے مشاورت کا آغاز کردیا گیا ،خواتین ،اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہو گی ،پارٹی کی سینئر قیادت کو سابق فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کیلئے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا مخصوص نشستوں کیلئے نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی عمرا ن خان دیں گے۔