منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت، مونس الٰہی سمیت 6 ملزم اشتہاری ‘جائیدادیں منجمد

لاہور:(سپیشل رپورٹر) منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت، سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الٰہی سمیت 6 ملزموں کو اشتہاری قرار دےکر جائیدادیں منجمد کردیں۔

سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سمیت 9 ملزموں کا نامکمل چالان عدالت پیش کیا،چالان میں مونس الٰہی سمیت 6ملزموں کو اشتہاری قرار دیا گیا دیگر اشتہاری ملزموں میں فریاست ، امتیار علی ،عامر سہیل، واجد احمد، عامر فیاض شامل ہیں،ملزمہ زارا الٰہی ،احمد فرہان اور صغیم عباس کو ضمانت پر ہونے پر کالم نمبر 4 میں لکھا گیا،عدالت نے مونس الٰہی اور ضیغم عباس سمیت 7ملزموں کی جائیدادیں بھی منجمد کر دیں۔

بعدازاںجج تنویر احمد شیخ نے چالان پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا،عبوری حکمنامے میں کہا گیا ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی کی گرفتاری کیلئے انٹرنیشنل پولیس سے رابطے میں ہیں، ایف آئی اے نے بتایا انٹر پول نے مونس الٰہی کے ریڈ نوٹسز جاری کردئیے، مونس الٰہی کے باعث زارا الٰہی پر بھی کک بیکس پر الزامات ہیں،تفتیشی افسر کے مطابق زارا الٰہی آمدن بتانے میں ناکام ہوئیں، چالان کے مطابق ضیغم عباس مونس کا کیش بوائے تھا۔