عمران،بشریٰ کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کی جائےں،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات کی فراہمی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے بشریٰ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ہدایات کےساتھ نمٹا دی،فیصلے میں ہدایت دی گئی وفاقی حکومت عمران،بشریٰ کی زندگی و صحت کی حفاظت یقینی اور فراہم کی گئی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائے، دونوں کو جیل میں وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جن کے حقدار ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا قید کا مطلب غیر انسانی برتاو بالکل بھی نہیں بلکہ قید کا مقصد بغیر کسی جسمانی و دماغی دباو کے قیدی کی اصلاح ہے، عدالت نے مقدمہ خالد حسین بنام وزارت انسانی حقوق میں گائیڈ لائنز فراہم کر دیں ،وفاقی حکومت ملک کی تمام جیلوں بالخصوص اڈیالہ جیل میں گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہے، بظاہر اب تک وفاقی حکومت جیلوں میں گائیڈ لائنز پر عمل درآمد نہیں کرا سکی،وفاقی حکومت فوری طور پر ملک کی تمام جیلوں میں فراہم کردہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائے۔