لاہور:(اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے عاشورہ کے پیش نظر آج اسلام آباد دھرنے کو 2 ہفتوں کےلئے موخر کرتے ہوئے اعلان کیا بجلی ٹیرف میں بے تحاشا اور ظالمانہ ٹیکسز کےخلاف وفاقی دارالحکومت میں پوری شدت سے 26جولائی کو دھرنا دیا جائے گا، پورے ملک سے قافلے بیک وقت دھرنے میں شرکت کےلئے روانہ ہوں گے، خود قیادت کروں گا، مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے، دھرنے میں شرکت کےلئے عوامی موبلائزیشن جاری رہے گا،جمعہ کوتمام شہروں میں کیمپ لگیں گے، 14جولائی کو ملک گیر دھرنے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں زوم پر مرکزی نظم کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں مرکزی ذمہ داران، صوبائی امرا سمیت بڑے شہروں کی قیادت نے شرکت کی۔ نائب امیر لیاقت بلوچ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری اور ڈائریکٹر سوشل و ڈیجیٹل میڈیا سلمان شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
امیر جماعت نے کہا معیشت تباہی سے دوچار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کی صورتحال سب کے سامنے ہے، بجلی کے بلوں سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں، آنے والے دنوں میں معاشی حالات بدترین ہونے کا خدشہ ہے، صرف غریب ہی نہیں متوسط طبقہ بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہے، اطلاعات ہیں حکومت کمرشل ٹیرف میں مزید 8روپے فی یونٹ اور زرعی یونٹ میں6 روپے اضافہ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، دوسری جانب حکومت نے اپنے انتظامی اخراجات 25فیصد بڑھا دیے، مراعات میں اضافہ کیا گیا، سول و ملٹری بیوروکریسی کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی، حکومت 56ارب روپے روزانہ بنکوں سے قرضہ لیتی ہے، گزشتہ دس برس میں آئی پی پیز 8344ارب اور اب تک ٹوٹل 42ارب ڈالر کیپسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے گئے ہیں، حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں، فری بجلی، گیس اور پٹرول استعمال کیا جاتا ہے، بڑی بڑی گاڑیاں ہیں، جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے، تنخواہ دار طبقات پر ٹیکسز کا مزید بوجھ لاد دیا گیا ہے، دھرنے کےلئے چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کریں گے، پوری قوت سے میدان سجے گا۔
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم



















