سی پیک میں تمام ممالک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں،چین

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چین نے کہاہے سی پیک میں تمام ممالک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا پاک بیجنگ پرانی و مضبوط دوستی ہے،ترقی و عالمی سطح پر انصاف کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ہونےوالی مفاہمتوں کو آگے بڑھائینگے۔

جیانگ ژی ڈونگ نے کہادونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو سی پیک کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا، گوادر پورٹ ،خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے برآمدات بڑھائیں گے،دونوں ممالک کے درمیان گرین انرجی، تیل و گیس کی تلاش ،آئی ٹی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔