لاہور(مرزا ندیم بیگ) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے جیلوں میں لائبریریوں میں کتابوں کو ایشو کرنے کیلئے بتائے گئے ایس او پیز پر فوری طور پر عملدرآمدکرنے کے احکامات دیدیئے، پنجاب بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو بھیجے گئے مراسلہ جو بھیجا گیا ہے اس میں تحریر ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جیل خانہ جات میں متعدد ریفارمز متعارف کرائی گئی ہیں ،پنجاب کی جیلوں میں جدید لائبریریوں کا قیام اس سلسلہ میں ایک اہم اقدام ہے ،جیلوں میں لائبریریوں میں کتابوں کو ایشو کرنے کیلئے درج ذیل ایس او پی پر فوری طور پر عملدرآمدکی ہدایت کی جاتی ہے ،ایس او پیز کچھ اس طرح ہیں1۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے ایک شیڈول مرتب کر کے ہر بیرک ،سیل میں آویزاں کیا جائیگا،جس میں کس دن کس بیرک کے اسیران کو کتابیں جاری ہوں گی ،درج ہوگا،اس دن کے علاوہ کتاب ایشو نہیں ہو گی،2۔ (invectory of libary )cataloguc جس میں لائبریری میں موجود کتابوں کی تفصیل ہوگی،تمام بیرکس،سلیز میں مہیا کی جائیگی ۔3 ۔کتابیں ہر بیرک ،سیل کے اسیران کو ان کے دستخط اور انچارج بیرک،سیل کے دستخط کےک ساتھ جاری ہوں گی اور متعلقہ انچارج بیرک،سیل کتاب کا ذمہ دار ہوگا،4 ۔کتاب سات یوم کے لئے ایشو کی جائے گی۔5 ۔جاری کرنے والے رجسٹر میں مذہبی ٹیچر کے دستخط ہونگے، وصول بیرک ،سیل کے انچارج کے دستخط مع تاریخ درج ہونگے ،6 ۔لائبریری میں کتابوں کیلئے فرنیچر کا مناسب بندوبست ہوگا جس میں لکڑی کا ٹیبل،کرسیاں اور لکڑی کی شیلف شامل ہیں،7 ۔کتاب پر کسی قسم کی لکھائی یا نشان لگانا منع ہے، 8۔مذہبی ٹیچر کے ساتھ پڑھے لکھے قیدی کی ڈیوٹی لگائی جائے جو لائبریری کی کیٹلاگ مناسب دیکھ بھال کریں،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ مندرجہ بالا ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
پنجاب کی جیلوں میں جدید لائبریریوں کا قیام اہم اقدام ہے: میاں فاروق نذیر



















