آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دئیے آزاد اظہار رائے کی آڑ میں کسی کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کےخلاف الزامات کی تشہیر پر توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر نے کی،سماعت کے دوران پاکستان پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے وکیل کی طرف سے پروگرام کا ٹرانسکرپٹ جمع کرایا گیا۔


چیف جسٹس نے کہا پیمرا نے جو کرنا ہے آزادانہ کرے، کچھ ہدایت نہیں کریں گے، کسی جج کےخلاف ریفرنس دائر کرنے سے نہیں روک سکتے، پاکستان کا قانون ہر شہری کو ریفرنس دائر کرنے کا اختیار دیتا ہے، مقدمات کی رپورٹنگ کریں لیکن فیصلے نہ سنا دیا کریں۔


عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔