کراچی میں فائرنگ،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا شہید

کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی میں فائرنگ،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا شہید ،گن مین شدید زخمی ہوگیا۔

علی رضا کئی سالوں سے سی ٹی ڈی میں تعینات تھے،کریم آباد میں 2حملہ آوروں نے نشانہ بنایا،سر میں لگنے والی گولی شہادت کاباعث بنی،جائے وقوعہ سے 11 خول برآمد کرلیے گئے۔

ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے نوٹس لیکرحملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کاحکم دےدیا،واضح رہے علی رضا ایس ایس پی چودھری اسلم کے قریبی ساتھی تھے۔