اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے دورہ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائےگا ،نگرانی خود کرونگا،چین سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات، معدنیات وکان کنی و توانائی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے،معاشی ترقی، علاقائی روابط مضبوط اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے حالیہ دورہ چین میں طے پانے والے تعاون کے معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے معاملے پراعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاچین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے ،ہر مشکل و کڑے وقت میں مدد کی،چینی اعلیٰ قیادت نے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے کے دوران مثالی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا ،چین دنیا کی مضبوط معیشت بن کر ابھرا ہے، پاکستان چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
شہبازشریف نے کہا دورہ بیجنگ کے دوران طے شدہ معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا،عمل کی نگرانی خود کرونگا، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر چین بھیجا جائے، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے طلبا و طالبات کو پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جائے،چین میں جدید زرعی تربیت کیلئے طلبہ کو آئندہ تعلیمی سمسٹر سے ہی بھیجنے کا آغاز کیا جائے۔
وزیر اعظم نے واپڈا کو داسو ،دیامر بھاشا پر چینی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سیف سٹیز کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،گوادر کو خطے میں تجارتی راہداری کا مرکز بنانے کیلئے گوادر بندرگاہ، گوادر ہوائی اڈے اور گوادر صنعتی زون کی ترقی کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے ،چینی شمسی پینلز و آلات بنانے والی کمپنیوں سے پاکستان میں کارخانے منتقل کرنے کیلئے مذاکرات تیز کیے جائیں۔
دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف سے پٹرولیم و گیس شعبے کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی، ملکی و غیر ملکی پٹرولیم و گیس کے تلاش و پیداواری شعبے نے شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں آئندہ 3سال میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا،وفد کے شرکاءنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو سنجیدگی سے شعبے پر توجہ دے رہے ہیں، پٹرولیم و گیس کی پاکستان میں تلاش کیلئے 240 مقامات پر کھدائی کی جائے گی۔
وزیراعظم نے پٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کو آف شور ذخائر ڈھونڈنے کی دعوت دیتے ہوئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی میں متعلقہ حکام، سیکرٹریز اور ماہرین شامل ہوں گے، کمیٹی شعبے کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد ملک میں پٹرولیم و گیس کے ذخائر کی تلاش و ترقی کیلئے پرکشش پالیسی تشکیل دینے کیلئے تجاویز مرتب کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا پاکستان میں مقامی سطح پر تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش ترجیح ہے، پاکستان تیل و گیس کی درآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے،مقامی ذخائر سے پیداوار سے پاکستان کا قیمتی زرمبادلہ بچے گا ،عام آدمی کیلئے ایندھن و گیس سستے ہوں گے،وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو شعبے کے تمام مسائل حل اور تشکیل شدہ کمیٹی کو پالیسی تجاویز جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنےوالے افسروں و اہل کاروں کےخلاف کارروائی کا حکم دےدیا،وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے بل جان بوجھ کر زائد بھیجنے کے واقعات کا نوٹس لیا گیا، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ایسے عوام دشمن افسروں و اہلکاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،شہباز شریف نے افسروں و اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت بھی کردی
مزید برآں وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کر تے ہوئے کئی اہم وزارتیں ،محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے 5 وزاتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا، وزیراعظم کی طرف سے قائم ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا، 5وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لی گئیں،وزارتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،کشمیر افیئرز، سیفران، صنعت و پیداوار اورہیلتھ سروسز شامل ہیں، وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کے جواب مانگ لیے،ذرائع کے مطابق 5وفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کےلئے کام شروع کر دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی صوبوں کو چلی جانے والی وزارتوں کاکردار بتایا جائے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















