لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے بچوں کی معیاری تعلیم اور تعمیری تفریح کیلئے مصروف عمل ہے ، اسی سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس کی درسگاہ میں پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے اینیمیٹڈ کارٹون فلم کی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا، کارٹون فلم ” دا سٹولن پرنسس“ سے بچوں کی بڑی تعداد نے لطف اٹھایا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بچوں سے ملاقات کی ، انکی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں بارے استفسار کیا اور بھرپور شفقت کا اظہار کیا، اس موقع پر ملازمین کے بچوں نے دلچسپ انداز میں اپنے ٹیلنٹ و تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بچوں نے سنٹرل پولیس آفس کے مختلف فلورز کی سیر، کھانے پینے کی اشیا سے تواضع بھی کی گئی، سنٹرل پولیس آفس کی مختلف برانچز میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین نے بچوں کو مثبت تفریح کا موقع فراہم کرنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے ، فلم سکریننگ کا مقصد بچوں کو تفریح اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں ، سال رواں کی پہلی ششماہی میں اب تک 12 لاکھ 74 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہر ماہ لاکھوں شہری ایک درجن سے زائد کیٹیگریز میں پولیس سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں جو قابل ستائش اور باعث اطمینان ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس اب تک 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، 5 لاکھ 33 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویری فکیشن کروائی، تقریباً 4 ہزار شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی، 81 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 12 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فکیشن کروائی، 77 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس حاصل کئے، 37 ہزار شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 2257 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی ، 53156 شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی ، 45 شہریوں نے ویمن وائیلنس رپورٹ درج کروائی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 37 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا،105 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے، مزید فیچرز کے اضافے سے کارکردگی کو مزید بڑھائیں گے۔
فلم سکریننگ کا مقصد بچوں کو تفریح اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے :آئی جی پنجاب



















