سکیورٹی خدشات،پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کااجازت نامہ منسوخ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات اور دہشتگردی کے سبب پی ٹی آئی کو جلسے کااجازت نامہ منسوخ کردیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، سکیورٹی اداروں کے افسروں نے بھی شرکت کی ،سیاسی جماعت کا کوئی بھی نمائندہ دعوت کے باوجود شریک نہیں ہوا،اجلاس میںسکیورٹی خدشات، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں جلسے کا NOC معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اعلامیے میں کہا گیاجلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے کیا گیا۔