اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قانون کی ڈگری جعلی ہونے کاالزام،جسٹس طارق محمود جہانگیری کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔
کراچی کے شہری عرفان مظہر کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی قانون کی ڈگری جعلی ہے،جامعہ کراچی کی جانب سے توثیق نہیں کی گئی،رول نمبر میں بھی تضاد ہے، رول نمبر ریکارڈ کے مطابق امتیاز احمد کا تھا، جسٹس طارق جہانگیری نے ایل ایل بی کا پہلا حصہ جس رول نمبر سے مکمل کیا وہ امتیاز احمد کو جاری ہوا ۔
درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی مس کنڈکٹ کا مرتکب ہونے پرجسٹس طارق محمود جہانگیری کےخلاف کارروائی کی جائے ، یونیورسٹی کسی بھی طالبعلم کو ایک ہی رجسٹریشن نمبر جاری کرتی ہے 2 نہیں۔
جسٹس طارق محمود کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر



















