نجکاری کے عمل پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، اسحاق ڈار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ نے ریاستی ملکیتی ادارے گورننس اینڈ آپریشنز ترمیمی بل منظور کرلیا،پی ٹی آئی کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کرتے ہوئے کہا اداروں میں کچھ نہ کرنےوالے ڈائریکٹرز کو ہٹانے کےلئے بل ہے، اداروں میں بیٹھے افراد میںکوئی قابلیت نہیں، کام نہیں کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا بل کے پیچھے مقصد کوئی اور ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی معیاد 3 سال تک محفوظ ہے، کسی وجہ پر نکالا جاسکتا ہے، کارکردگی پر اگر ہٹانا ہے تو شواہد ہونے چاہئیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہانجکاری پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے، اداروں کی نجکاری کا عمل صاف و شفاف ہو گا، پی ٹی سی ایل کی نجکاری کا پرویز مشرف دور میں بے ہودہ معاہدہ کیا گیا، پاکستان سٹیل کی نجکاری پرکمیٹی بنائی جائے،کسی خلاف قانون چیز کی اجازت نہیں دونگا،سی سی او پی سربراہ کی حیثیت سے شفافیت یقینی بناﺅں گا،تمام حکومتی اتحادیوں کو مکمل اعتماد میں لیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہاغزہ پر حکومت کا واضح مو¿قف ہے، ہر فورم پر بربریت کیخلاف آواز اٹھائی،اسرائیل کےخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ ہونا چاہیے۔