اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہاہے باجوڑحملے کا بڑا افسوس ہے، دہشتگردی،انتہا پسندی ختم ہونے سے پاکستان میں استحکام آئے گا، دہشتگرد پاکستان کے نظرئیے کےخلاف ہےں، دہشتگردی کےخلاف اکٹھے ہوں گے، عزم استحکام پرمربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے،آل پارٹیز کانفرنس میں سب جماعتوں کو شامل کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا آل پارٹیز کانفرنس پراتحادیوں سے مشاورت ہورہی ہے، اے پی سی پر سابق وزیراعظم عمران خان کابیان بھی سامنے آگیا،دعاہے بانی پی ٹی آئی اپنے بیان پر قائم رہیں،وزیراعظم کے تاجکستان اور قازقستان دوروں کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے، آنےوالے دنوں میں وفود پاکستان پہنچیں گے، مسئلہ فلسطین پروزیراعظم شہبازشریف نے دوٹوک موقف اپنایا،قوم کی حقیقی ترجمانی کی گئی ،پرامن ومستحکم افغانستان پر زور دیا، دوست ممالک کےساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہااداروں کی نجکاری پر کام جاری ہے، اگست میں نجکاری معاملات میں تیزی آئے گی،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیکس چوری معاملے پر بات چیت ہوئی، ٹیکس دینے کی استعداد رکھنے والوں کو فوری ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا،ٹیکس چوری میں ملوث افراد اورجرم میں ساتھ دینے والے اہلکاروں کوبھی سزا دی جائیں گی، ایک لاکھ روپے تنخواہ والے کو2400روپے ٹیکس دینا پڑےگا۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















