لاہور :( اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مراکز صحت کی تعمیر ومرمت مارچ تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا ،مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ ریفارمز کےلئے اہم فیصلے کئے گئے،مراکز صحت، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی کرنے پر اتفاق کیاگیا،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں تھیلیسیما سنٹر قائم ہونگے،ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا سنٹر کو ریجنل بلڈ سنٹرزکےساتھ منسلک کیا جائے گا،وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ویل ویمن کلینک قائم کرنے کی ہدایت کی،ہر ڈویژن میں میمو گرافی مشین، بریسٹ کلینک آن ویل ہر ضلع میں باری باری سروسز مہیا کرے گا۔
مریم نوازنے ہسپتالوں میں گارڈز کی طرف سے پیسے وصول کرنے کی شکایت کا سخت نوٹس لے لیااورہسپتالوں میں سکیورٹی کا پبلک فرینڈلی سسٹم لانے کےلئے پلان طلب کر لیا،لیپرو سکوپی اور انڈوسکوپی سروسز جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی گئی،راجن پور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے راجن پورکے نئے ڈی ایچ کیوہسپتال کا فوری پلان طلب کر لیا گیا، شیخوپورہ اور بہاولنگر میں آوٹ سورسنگ کے ذریعے جدید ترین ٹیسلا ایم آر آئی مشینیں مہیا کی جائیں گی،اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر اور ٹرینڈ سٹاف فراہم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا،ہسپتالوں میں صفائی کا نظام میکانائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، میکینکل سو ئپر مہیا کیے جائیں گے،منتخب آر ایچ سیز کو فنکشنل ہسپتال بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
مراکز صحت میں ادویات کی 100فیصد مفت فراہمی یقینی بنانے اور میڈیسن سپلائی چین میں بہتری لانے کا حکم دیا گیا،سال میں 2مرتبہ ہیلتھ میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے اور مراکز صحت کے ہیلتھ سٹاف کی پبلک ہیلتھ ٹیکنیشن ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کیاگیا،لیڈی ہیلتھ وزیٹراور دیگر سٹاف کو ای سی جی ٹریننگ کرائی جائے گی، پنجاب کے 200 بنیادی مراکز صحت میں مارچ تک 24گھنٹے سروسزمہیا ہوں گی،717 ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر کونیوٹریشن ٹریننگ کرائی جائے گی،دوردراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجیسٹ ہفتے میں ایک بار وزٹ کریں گے،سی ٹی سکین اور پتھالوجی سروسز آ¶ٹ سورس کی جائیں گی ۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے آٹا کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دئیے، محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹامارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے،مریم نواز نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر ناپسندیدگی کااظہار کیا، اجلاس میںپاکستان کوالٹی کنٹرول سٹینڈرڈ کی کیٹیگری کے مطابق آٹا نرخ کے تعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مریم نواز نے آٹا کے مارکیٹ نرخ کی ڈیلی رپورٹ طلب کرلی،اجلاس میں پرمٹ کے ساتھ آٹا کی نقل و حمل کی اجازت کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ فوڈ کی ری سٹرکچرنگ کی ہدایت کی اور کرپٹ عناصر کے خلاف یقینی قانونی کارروائی کا حکم دیا،وزیراعلیٰ نے کہاآٹا کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی، مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں، محکمے اپنا کام نہیں کریں گے تو گورننس کیسے بہتر ہوگی،کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’ ’ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ڈے“ پر اپنے پیغام میں کہاہے آج ہم پنجاب میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کرنے کےلئے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں، پلاسٹک کی آلودگی بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے ،مسئلے کو حل کرنے کےلئے فیصلہ کن اقدام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، شہری پلاسٹک بیگ کی پیداوار، فروخت اور استعمال پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















