موبائل ڈیٹا کے حصول پر پابندی ، پولیس کو ملزمان کی گرفتاریوں میں شدید دشواری

لاہور (مرزا ندیم بیگ) موبائل ڈیٹا کے حصول پر پابندی سے ملزمان کی گرفتاریوں میں پولیس کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو جیو فینسنگ ، سی ڈی آر ،موبائل ڈیٹا کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہائی پروفائل کیسوں سمیت دیگر کی تفشیشوں میں سست روی اور توہین مذہب کے کیسوں کی تفتیش میں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ملزمان کی گرفتاریوں اور تفتیش کیلئے پولیس روایتی طریقے اپنانے پر مجبور ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پولیس نے 2 لاکھ 95 ہزار کیس جیو فینسنگ اور ٹریکنگ کی مدد سے حل کئے تھے۔