نیب کے ہوتے ملک مفلوج رہیگا، ختم کردیا جائے: شاہد خاقان عباسی

کراچی (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے جب تک نیب ہے ملک مفلوج رہے گا، آج بھی وقت ہے نیب کو ختم کر دیا جائے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا یہ انصاف کا نظام آپ کے سامنے ہے، عدالت میں مقدمات میں پیشرفت نہیں ہو رہی ہے، میں کہتا ہوں ہمارے خلاف جو الزامات ہیں آپ کیس چلائیں، نیب سیاسی مقدمات بنائے کیلئے بنایا گیا ہے، کبھی نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کہتے تھے میں کیس نہیں بناتا عمران خان مجھ سے بنواتے تھے، نیب کے ہوتے ملک ترقی نہیں کر سکتا، موجودہ حکومت نے وعدہ کیا تھا ہم نیب کو ختم کریں گے لیکن اس حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے نیب کو سپورٹ کیا، حکومت کے اپنے لوگوں نے کہا بجٹ ناکام ہے، 4000 ارب کے اضافی ٹیکس بجٹ میں نئی بات ہے جس کا بوجھ عوام پر پڑے گا، جو حکومت اپنی برآمدات پر ٹیکس لگانا شروع کر دے تو آج یہاں سے ایکسپورٹ کرنا ہی مشکل ہو جائے گا،سابق وزیراعظم نے کہا ملک کو نقصان پہنچانے والے اداروں کو بند کر دیا جائے، حکومت نے ٹیکس ادا کرنے پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے، پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، حکومت کی آمدن پر عام آدمی ٹیکس دے، نئے انوکھے طریقوں سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے، حکومت نے کوئی معاشی پالیسی نہیں بنائی، میری پریس کانفرنس پر کل بھی حکومت ناراض ہوئی ہے، عوام پر 4000 ارب کا بوجھ ڈال کر اپنے اخراجات 25 فیصد حکومت نے بڑھائے ہیں، عام آدمی کی آمدنی پر اضافی ٹیکس نافذ کر دیا گیا، پٹرول، ڈیزل، سگریٹ کی سمگل ہو رہی ہے، کراچی اور لاہور میں سٹیل ملز تمام ٹیکس دیتی ہے، ٹیکس کی غیر منصفانہ پالیسی کے باعث معاشی بدحالی ہو رہی ہے، ملک کیلئے جو بھی آپریشن ہوگا ہم اس کی حمایت کرتے ہیں لیکن سوچنا یہ ہے ان آپریشن کی ضرورت کیوں پڑتی ہے، عوام پاکستان کے نام سے پارٹی بن رہی ہے آپ لوگوں کو جلد ہی دعوت دیں گے، ملک دشمنوں کےخلاف جو آپریشن ہوگا ہم حمایت کریں گے۔