حکومت کا ہر بندہ شیطان، ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے: بشریٰ، 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں ضمانت منظور

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کی درخواست منظور کرلی،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کےخلاف 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل دئیے بشریٰ کی گرفتاری مطلوب نہیں ، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کیے جب وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر مو¿ثر ہے،سردار مظفر نے کہا 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا بشریٰ کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کیے، عدالت نے بشریٰ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی،سماعت کے دوران استغاثہ کے3 گواہوں پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی ، ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہوں پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، احتساب عدالت نے کیس کی سماعت5جولائی تک ملتوی کردی،دوسری جانب بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ نے کہا موجودہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے جس کا ہر بندہ شیطان ہے،اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ نے کہا عالم برزخ میں ایک مقام ہے علیین جو متقی، پرہیزگار اور صالحین کےلئے ہے جبکہ ایک مقام یہاں ہے جہاں شیطانوں کی حکومت ہے،ملک پر فراڈیوں اور چوروں کی حکومت ہے، یہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے اس حکومت کا ایک ایک بندہ شیطان ہے،سابق وزیر اعظم کی اہلیہ نے کہا یہ حکومت ہمیں کیا گرائے گی انہیں تو رب ہی گرا دے گا۔