پی آئی اے کی نجکاری، خریداروں سے اجلاس آج سے شروع

اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔ کمپنیوں، پی آئی اے اور نجکاری کمیشن کے درمیان اجلاس آج سے شروع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے اجلاس بھی آج سے شروع ہوں گے۔

پی آئی اے نجکاری معاملے پر عبدالعلیم خان نے اہم ہدایت دیدی۔ آج سے شروع ہونے والی پری بڈ میٹنگز کا مرحلہ چند روز تک جاری رہیگا۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ پری بڈ میٹنگز کیلئے علیحدہ علیحدہ وقت مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کمپنیوں کے نمائندوں کو پی آئی اے کے اہم شعبہ جات کے دورے کرائے گئے تھے۔