انصاف پر مبنی نئے متبادل عالمی نظام کیلئے چین کی خدمات قابل ستائش ہیں :مشاہد حسین سید

بیجنگ (شنہوا) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے برابری اور انصاف پر مبنی متبادل نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھنے پر چین کی تعریف کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی جانب سے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے 70 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ بیجنگ کانفرنس عصری بین الاقوامی سیاست میں تین گنا اہمیت رکھتی ہے۔ سب سے پہلے پرامن بقائے باہمی کے 5 اصولوں کیلئے چین کی پہل اور ساتھ ہی صدر شی جن پنگ کے کمیونٹی فار شیئرڈ فیوچر فار بنینس کے وژن کے ذریعے اس کا تسلسل ایشیائی حکمت سے جڑے تصورات ہیں جو صدیوں پرانی تہذیبوں سے جنم لیتے ہیں، یہ ایک نئے عالمی نظام کا پہلا غیر مغربی وژن ہے جو بالادستی، عسکریت پسندی یا کسی ایک طاقت پر مبنی فوجی طاقت کے حکم کو مسترد کرتا ہے، آج گلوبل ساوتھ جس میں ایشیا افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک شامل ہیں، دنیا کی اکثریت ہیں اور چین کی جانب سے پرامن بقائے باہمی کے 5 اصولوں اور انسانوں کیلئے مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کے اقدامات کے پیچھے بین الاقوامی اتفاق رائے کو دیکھتے ہوئے یہ اب اہم ہیں،گلوبل ساوتھ کی فلسفیانہ بنیادیں جو مستقبل میں معاشی اور سیاسی پیشرفت کو آگے بڑھائیں گی۔