پنجاب پولیس میں پہلی بار خواتین افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتی ،بہترین کارکردگی سے مردوں کو مات دیدی

لاہور (مرزا ندیم بیگ) پنجاب پولیس میںلیڈیز پولیس آفیسرز ز پہلی بار اہم سیٹوں پر تعینات ہیں جن کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چودھری اور چیف ٹریفک پولیس آفیسر ڈاکٹر عمارہ اطہر اسکے علاوہ ایس پیز لیڈیز پولیس آفسیرز جو تعینات کی گئیں انہوں نے بھی ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں اسی طرح ایک بار پھر لیڈیز ایس ایچ او تعینات ہونے لگیں جبکہ یہ تجربہ ایک بار پہلے بھی کیا گیا تھا لیکن اس میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی تھی جس کے بعد کسی خاتون پولیس آفیسر کو ایس ایچ ا و نہیں لگایا گیا۔ ابھی ایک خاتون کو چوکی انچارج کی ذمہ داری دی گئی جو وہ بخوبی سرانجام دے رہی ہے بلکہ اس کی کارکردگی باقی ایس ایچ اوز سے کوئی کم نہیں۔ اب آئی جی پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ پولیس سٹیشنوں میں لیڈیز ایس ایچ اوز بھی لگائی جائیں تاکہ خواتین سائلین اس سے مستفید ہو سکیں،آئی جی کے احکامات پر لیڈیز ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،تفصیلات کے مطابق 2017 میں پنجاب پولیس نے پہلی بار مئی میں ایک خاتون سب انسپکٹر کو لاہور کے علاقے رنگ محل میں سٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) کے طور پر تعینات کیا تھایہ سلسلہ شروع تو ہوا لیکن جلد ہی ختم ہو گیا، اسکے بعد دوبارہ لیڈی ایس ایچ او تعینات نہیں کی گئی وجہ بتائی جاتی ہے کہ پولیس سٹیشنوں میں کرائم کو کنٹرول کرنا اور دیگر معاملات صحیح طریقہ سے نہیں چل رہے تھے ابھی کہ خواتین کیلئے الگ ایک پولیس سٹیشن موجود ہے جہاں ڈی ایس پی ،ایس ایچ او ،انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام سٹاف ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ اسکا مقصد بھی یہی تھا کہ خاتون اپنا ہر مسلہ لیڈیز ایس ایچ او کو بتا سکے جو کہ دیگر پولیس سٹیشنوں کے ایس ایچ او کو خواتین نہیں بتا سکتیں تھیں اس کا دوبارہ تجرنہ ایک بار پھر کیا گیا اور ستوکتلہ تھانہ پنجاب سوسائٹی چوکی انچارج سب انسپکٹر خاتون حاجن آسیہ کو تعینات کیا گیا جس کی کارکردگی بھی تسلی بخش ہے، کئی گینگ اور جرائم پیشہ افراد پکڑے جا چکے ہیں جس کے باعث اسے تعریفی سند بھی مل چکی ہے ،اب وہ بطور ایس ایچ او لوہاری گیٹ اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور یہاں بھی ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے آئی جی پنجاب نے تھانوں میں ایک بار لیڈیز ایس ایچ او ز لگانے کے احکامات دیئے تھے جس کے بعد اس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ ایک تو کرائم کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں دوسرا خواتین جو ہر علاقہ سے لیڈیز پولیس سٹیشن نہیں جا سکتیں ان کیلئے آسانی ہو گی ۔