چکوال: (نمائندہ مشرق)چکوال کی انتظامیہ نے موٹر وے ریسٹ ایریا پر مسافروں سے اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کمر کس لی۔
ڈی سی چکول کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساحل چیمہ نے ریسٹ ایریاز کا دورہ کیا اور سروس ایریا پر موجود دوکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کروائی ۔اس کے علاوہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب انیشیٹو سے متعلق بینرز آویزاں کیے گئے۔ پلاسٹک بیگز پر پابندی اور اس کے نقصانات سے متعلق مسافروں کو آگاہی بھی دی گئی ۔موٹر وے ریسٹ ایریا پر اوور چارجنگ اور کیش گرانے کی بڑھتی شکایات کے پیش نظر ریسٹ ایریا پر پوسٹر بھی آوایزاں کر دئیے گئے تاکہ مسافروں کی پریشانی کم ہوسکے۔
اسسٹنٹ کمشنر ساحل چیمہ نے خبردار کیا کہ اگر دکانداروں نے شکایتی بینرز ہٹانے کی کوشش کی تو فی دکاندار جرمانہ 60 ہزار روپے ہوگا۔ اور عوامی شکایات کے پیشن نظر کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔
چکوال انتظامیہ نے مسافروں سے اوور چارجنگ کرنیوالوں کیخلاف کمر کس لی



















