اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینیٹر فیصل واوڈا کایوٹرن،توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے نئے جواب میں فیصل واوڈا نے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں،پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو معافی مانگتا ہوں، مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا، توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا عدلیہ کا مکمل احترام کرتا ہوں، 5 جون کی عدالتی کارروائی کے بعد مذہبی سکالرز سے ملاقات کی، مذہبی سکالرز سے پوچھا ایک سینیٹر کا کردار کیا ہونا چاہیے، مجھے رائے دی گئی انصاف کےساتھ کھڑے رہیں چاہے یہ بات آپ کے اقربا کیخلاف ہی کیوں نہ ہو۔
فیصل واوڈا نے کہااسلامی تعلیمات کی روشنی میں صدق دل سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی تجویز دی معاملہ انا کا نہیں، احساس ہوگیا معاشرے میں عدلیہ کی اچھی ساکھ برقرار رکھنا ضروری ہے ،استدعا ہے توہین عدالت میں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کایوٹرن،توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی



















