اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) ”آپریشن عزم استحکام“ ملک کی ضرورت، وفاقی کابینہ نے منظوری دےدی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ”آپریشن عزم استحکام“ کی باضابطہ منظوری دےدی، شہبازشریف نے ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا عزم استحکام آپریشن پرغلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، اپنی لڑائیوں کی بجائے آپریشن کو سپورٹ کرنا ہوگا، آپریشن عزم استحکام ماضی کے آپریشنز کی طرح نہیں، عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا، صرف انٹیلی جنس بنیادوں پر شرپسند عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، عام لوگوں کے گھروں میں کوئی کارروائی نہیں کی جائےگی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا عزم استحکام کے تمام پہلوو¿ں پر مشتمل قومی وژن میں سیاسی سفارتی و دیگر پہلو بھی ہوں گے، عزم استحکام کثیر جہتی، سکیورٹی اداروں کے تعاون اور پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی وژن ہے، کسی نئے آپریشن کی بجائے پہلے سے جاری انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں تیز کی جائیں گی، بڑے پیمانے پر مسلح آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کی ضرورت ہوتی ہے، وژن عزم استحکام کے تحت ایسے کسی آپریشن کی شروعات محض غلط فہمی ہے، عزم استحکام کا مقصد دہشت گردوں کی باقیات، پرتشدد انتہاپسندی کو فیصلہ کن طور پر جڑ سے اکھاڑنا ہے، کسی کو کہیں منتقل نہیں کیا جائیگا، نیشنل ایکشن پلان کے تسلسل کو آگے لےکر چلنا ہے۔
شہبازشریف نے کہا عام آدمی کی قابل تجدید شمسی توانائی تک رسائی یقینی بنانی ہے، سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائیگی، کم لاگت قابل تجدید شمسی توانائی ہر شہری تک پہنچائیں گے، معیشت مثبت سمت پر گامزن کرنے کےلئے بھرپور منصوبہ بندی کررہے ہیں، ملک معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، چھوٹے و درمیانے پیمانے کی صنعت کو ترقی دیکر برآمدات بڑھائیں گے۔ اشرافیہ، ملکی وسائل کا استحصال کرنے والوں کی مراعات ختم کرینگے، عام آدمی کا معاشی تحفظ اور یکساں ترقی کے مواقع دینا ترجیح ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، پری بڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنےوالی کمپنیاں پی آئی اے کی مختلف سائٹس کا دورہ کررہی ہیں، بڈنگ اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ وزیراعظم نے نجکاری کا عمل تیز اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ہدایت کردی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا اقوام متحدہ کے غذائی پروگرام برائے افغانستان کی استدعا پر ایک کنٹینر کی کراچی سے کابل ٹرانزٹ کی اجازت دےدی، کنٹینر ٹرکوں کے پرزوں پر مشتمل ہوگا، خصوصی اجازت صرف ایک مرتبہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی گئی ،کابینہ نے بہاولپور کے امیر (مرحوم) کی غیرمنقولہ جائیداد کےلئے عمل درآمد کمیٹی کی مدت میں مارچ 2025 تک توسیع، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دےدی۔
کابینہ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چینی برآمد کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، شہبازشریف نے کہاچینی کی قیمت میں کسی بھی قسم کے اضافے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائیگی، قیمت پر نظر رکھنے کےلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دی جائے،نرخ میںکسی قسم کے اضافے کا اندیشہ ہوا تو برآمد کو روک دیا جائیگا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















