روس میں عیسائی اور یہودی عبادتگاہوں پر حملے، 7 افراد ہلاک

ماسکو (مشرق نیوز) روس کے علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کرکے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں گرجا گھر کا پادری اور 6 پولیس اہلکار جبکہ زخمیوں میں 12 پولیس اہلکار شامل ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔