اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے انجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ انجم عقیل خان ہر سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ انجم عقیل خان عدالتی استفسار پر درخواست میں استعمال الفاظ کی وضاحت نہ کر سکے۔ واضح رہے کہ علی بخاری اور دیگر نے الیکشن ٹریبونلز کی تبدیلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا



















